امریکہ افغانستان سے جلد انخلا کرکے عراق جیسی غلطی نہ کرے، افسوس ہے بعض ممالک دہشت گردی کا اصلی چہرہ نہیں سمجھ رہے : مودی

نیویارک (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان سے جلدی فوجوں کا انخلا کرکے عراق والی غلطی نہ دہرائے۔ امریکی صدر اوباما سے ملاقات سے قبل کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں استحکام لائی ہے جس سے وہاں اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ عراق میں جلد بازی سے انخلاء کا کیا نتیجہ نکلا۔ انہوں نے دنیا سے کہا ہے کہ  وہ دہشت گردی کی ڈریکونین لہر کے خلاف متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صحافیوں کے گلے کاٹنے کی ویڈیو انسانیت کے خلاف ہے۔ مودی نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا تھا، اپنے پڑوسیوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ سنجید گی کے ساتھ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہے لیکن افسوس ہے کہ کچھ ممالک دہشت گردی کے اصل چہرے کو نہیں سمجھ رہے۔ دہشت گردی کی کوئی سرحد کوئی نظریہ نہیں ہوتا، دہشت گردی کے خلاف دنیا کو یک زبان ہونا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...