انچیون (سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز کے موقع پر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ٹانگ پنگ نے کی۔ اس موقع پر انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی جاپان کو جبکہ ویسٹ ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں کرانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فیڈریشن آف بیس بال کے سیکرٹری خاور شاہ نے کی۔