لاہور( نمائندہ سپورٹس)چیئر مین پی سی بی شہریار محمد خان نے ایشیائی کھیلوں میںسونے کا تمغہ جیتنے والی قومی خواتین کر کٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ نیشنل کر کٹ اکیڈ می میں ملاقات کی اور کپتان ثناء میر ،ٹیم کی کھلاڑیوں اور ٹیم انتطامیہ کو مبارکباد دی ۔آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی شریک تھے۔ قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔