لاہور(کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمشن نے ان خبروں کی سختی سے مذمت اور تردید کی ہے کہ نیب اور ایس ای سی پی کی جانب سے کچھ بروکروں کے خلاف تحقیقات سٹاک مارکیٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ کا باعث ہیں۔ صرف ان بروکروں کے مقدمات کارروائی کے لئے نیب کو بھجوائے ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کا سرمایہ لوٹنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے۔