لاہور( این این آئی )ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان چھ سال بعد چاول کی برآمد کا باقاعدہ آغاز آئندہ سے شروع کرے گا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق توانائی کے بحران، کرنسی کی منتقلی اوریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پاکستان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے میں سخت مسابقت اور اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکومت ایکسپوٹرز کوکرائے کی مد میں 20کروڑ ڈالر سبسڈی فراہم کرے ۔ ایران چاول کی بہت بڑی منڈی ہے، جو عالمی پیداوار کا گیارہ فیصد درآمد کرتا ہے۔