لاہور+گوجرانوالہ(کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی )لاہور ایوان صنعت و تجارت کا سالانہ اجلاس عام آج بدھ کو ہو گا جس میں سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی ۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق عہدیدار صدر اعجاز اے ممتاز،سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی فارغ ہو جائیں گے جبکہ یکم اکتوبر سے نومنتخب صدر شیخ محمد ارشد،سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید چارج سنبھال لیں گے۔ علاوہ ازیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کا سالانہ اجلاس آج ہوگا جس میںچیمبر کے نئے منتخب ہونے والے صدر چوہدری سمیع اللہ‘ سینئر نائب صدر اقبال شاہین اور نائب صدر شیخ عبدالرئوف اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ چیمبر کے موجودہ عہدیدار خواجہ خالد حسن صدر‘سینئر نائب صدر کاشف اے عزیز اور نائب صدر بابو امتیازحسین اپنی مدت ختم ہو نے پر سبکدوش ہو جائیں گے