سوشل میڈیا کیلئے غیر اخلاقی مواد بنا کر نہ دینے پر دھمکیاں ‘مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے سٹی صدر سمیت 3 عہدیداروں پر مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ پولیس نے سوشل میڈیا کیلئے غیر اخلاقی مواد بنا کر نہ دینے کی رنجش پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ کے سٹی صدر سمیت تین عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ماڈل ٹائون پولیس نے کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ سٹی ہارون مغل کی درخواست پر سٹی کے صدر ولید بٹ،کوآرڈینیٹر سیٹلائٹ ٹائون قاسم مجید اور کوآرڈینیٹر سبزی منڈی عدنان بٹ کیخلاف فون پر قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہارون مغل نے الزام عائد کیا ہے کہ ولید بٹ سوشل میڈیا کیلئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد بنانے کیلئے دبائو ڈالتا تھا اور انکار پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...