حکومت منیٰ میں گمشدہ پاکستانیوں کی معلومات کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: فضل الرحمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ منیٰ کے سانحہ نے امت مسلمہ کو غم اور رنج میں مبتلا کیا ہے اس نازک گھڑی میں مسلمان زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے خاندانوں کے لئے صبر کی دعا کریں۔ انہوں نے سانحہ منی میں پاکستانیوں کی شہادت پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منیٰ اتفاقیہ حادثہ تھا سعودی حکومت نے انتظامات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ پارٹی رہنمائوں حاجی محمد اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان منیٰ میں گمشدہ پاکستانیوں کی معلومات کے لئے ہنگامی اقدامات کرے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی پریشانی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عملہ اس حوالے سے مصروف عمل ہے لیکن حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے دشمن سازشوں میں مصروف ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ قوم بھی متحد اور متفق ہے ملک میں اس وقت جاری ترقی کے سفر کو روکنے کی ہر سازش کے خلاف قوم میں مکمل یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر اسلامی ممالک کے سربراہان دین اسلام کی تعلیمات کو اپنا لیں تو تمام مسائل اور مشکلات حل ہو جا ئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...