پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو جانیوالی خاتون کو لاہور ائرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ، سامان منزل پر بھجوا دیا

لاہور (خبرنگار) پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز خاتون مسافر کشور کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔ خاتون کے احتجاج پر پرواز جانے کے بعد اسے آف لوڈ قرار دیکر جان چھڑا لی گئی۔ خاتون مسافر نے پرواز کے چلے جانے پر بیحد شور مچایا مگر کسی نے اسکی نہیں سنی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کمال یہ بھی کیا کہ خاتون کا سامان کینیڈا بھجوا دیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ٹورنٹو جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کی خاتون مسافر کشور کو شفٹ سٹیشن منیجر سعدیہ کی غفلت کی وجہ سے جہاز پر سوار نہیں کیا گیا جبکہ اس کا سامان جہاز پر ٹورنٹو بھجوا دیا گیا ہے۔ خاتون مسافر جو بروقت بورڈنگ کارڈ حاصل کرکے لائونج میں پہنچ گئی تھی نے پی آئی اے کے عملے کی اس غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ائیرپورٹ پرپی آئی اے کے حکام نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...