اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی طرح عالمی سطح پر گرتی ہوئی چینی کی قیمت کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا، اس وقت دنیا میں چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ایک اندازے کے مطابق بیرون ممالک میں 36 روپے فی کلو چینی فروخت ہو رہی ہے تاہم پاکستان میں ہول سیل قیمت 57 روپے ہے جبکہ پرچون پر 60 روپے سے 64 روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں شکر کے کارخانوں پر سیاسی اثرروسوخ ہے، سیاست دان چینی کے کارخانوں میں سب سے زیادہ فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
دوسرے ملکوں میں چینی 36، پاکستان میں 60 سے 64 روپے کلو تک فروخت
Sep 30, 2015