راولپنڈی (اے پی پی) نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف احتساب عدالت میں ساتواں رینٹل پاور ریفرنس جمع کرادیا۔ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزموں کو 9 اکتوبر کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔نیب نے نوڈیرو ون رینٹل پاور منصوبے کے ذریعے قومی خزانے کو 31 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے پر راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا۔ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ سابق سیکرٹریز شاہد رفیع اور اسماعیل قریشی پیپکو کے سابق ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ اور منور بصیر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ عدال نے ملزموں کو 9 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کے سمن جاری کر دیئے۔