اسلام آباد: اسحقٰ ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Sep 30, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں اور آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ کی صدارت میں آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے نیویارک میں ایگزم بینک کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایگزم بینک کے سربراہ کو پاکستان کی معیشت کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ بینک کے چیئرمین نے بتایا کہ کانگرس کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد ایگزم بینک پاکستان میں منصوبے شروع کریگا۔ 3600 ایل این جی منصوبوں کی فنانسنگ پر غور کیا جائیگا۔

مزیدخبریں