بنگلور (بی بی سی) بھارتی شہر بنگلور کی ایک جھیل شدید آلودہ ہو گئی اور اس کی زہریلی جھاگ باہر آنے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ تقریباً 9ہزار ایکڑ میں پھیلی بیلانڈرو جھیل چند برسوں میں کیمیائی مواد اور گندے نالوں کی وجہ سے بری طرح آلودہ ہو گئی ہے۔ جھیل میں فیکٹریوں کا کیمیائی مادہ آتا ہے اور گندے نالے بھی اسی میں کھلتے ہیں، دونوں کا پانی ٹکرانے سے یہ جھاگ بنتا ہے۔ برسات کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔