مکرمی! میرے ناخلف و نافرمان بیٹوں نے میرے مکان پر قبضہ کرکے میرا جینا دوبھر کر دیا ہے مجھ پر تشدد کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ الٹا میرے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا ظالم بیٹے اپنی جوان بہن کا بھی لحاظ نہیں کر رہے اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے ۔ خدارا مجھے اس ظلم سے نجات دلائی جائے۔میں بوڑھا بے کس و بے بس انسان ہوں اور اپنے بیٹوں سے لڑ نہیں سکتا۔ (محمد بشیر، مسجد تاج دین، مغلپورہ لاہور کینٹ)