لاہور(خبر نگار) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں آئندہ ہونیوالے ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سہیل ملک، نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب کی رہائشگاہ پر کہی جہاں وہ انکی والدہ کی تعزیت کرنے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہونیوالے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بھی فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن پر امن عامہ قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے کسان پیکج کے اعلان کا وقت انتخابی دھاندلی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیئر سول جج، ایڈیشنل سیشن جج اور سیشن ججوں کو ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا جائیں۔