لاہور (نیوز رپورٹر) عالمی یوم قلب کے موقع پر منگل کے روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی بیماریوں اور ان سے تحفظ سے آگاہی کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر ندیم حیات ملک ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوٹ ،ڈاکٹر سہیل ثقلین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،پروفیسرز حضرات، ڈاکٹرز، نرسز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ندیم حیات ملک نے بتایا کہ صحت مند دل کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ، تمباکو نوشی سے پرہیز ، روزانہ ورزش کی عادت اور جسمانی طور پر متحرک رہنا ضروری ہے۔ دریں اثناء عالمی یوم امراض دل پر شالا مار میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی گئیں آگاہی واک میں شالا مار ہسپتال کے رشیدہ بیگم کارڈیک سنٹر کے انچارج ڈاکٹر کامران بابر کارڈیک سرجن ڈاکٹر عمار حمید اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
عالمی یوم قلب کے موقع پر پی آئی سی اور شالا مار ہسپتال میں آگاہی واک
Sep 30, 2015