اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سعودی سفیر کی جانب سے سعودی عرب کے 85 ویں قومی دن کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ سانحہ منٰی کے باعث قومی دن کی تقریب سادگی سے منائی گئی۔ تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے‘کیک کاٹا گیا۔احسن اقبال نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان دو الگ الگ ملک ضرور ہیں لیکن دونوں یک جان اور ایک قوم ہیں۔سفیر نے کہا دونوں دوستی کے گہرے رشتے میں منسلک ہیں۔