ایم او ایل گروپ کا دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے UPPP 2015 پروگرام آ غاز

اسلام آباد(پ ر) ایم او ایل گروپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے جیو سائنس،پیٹرو ٹیکنیکل یا انجینئرنگ پراجیکٹ مینجمنٹ کے شعبوں سے منسلک طلبہ و طالبات کیلئے UPPP 2015 پروگرام کا آغاز کر دیا ہے اور درخواستیں طلب کر لیں۔ جو www.uppp.info پر 15 اکتوبر تک آن لائن کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم او ایل گروپ کا یہ پروگرام اپنے دوسرے سال میں کامیابی سے داخل ہو رہا ہے اور اس سال کا عنوان "یہ ایڈونچر آپ کا منتظر ہیـ"رکھا گیا ہے۔ابتدائی مرحلہ میں منتخب کیے جانے والے طلبہ و طالبات میں آن لائن مقابلہ کروایا جائے گا جس کے بعد 3 بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا جو 25,000 یورو کی کل رقم جیتیں گی جبکہ بہترین طلبہ و طالبات کو ایم او ایل گروپ میں ملازمت یا UPPP ٹیکنیکل پلیسمینٹ پروگرام میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔ حنا ارشد ایم او ایل کی اسسٹنٹ پروڈکشن انجینئرنے کہا کہ طلبہ و طالبات بہتر مستقبل کے لیے ایم او ایل گروپ کے اس پروگرام کا یقینی حصہ بنیں۔ ایم او ایل گروپ کے ہیومن ریسورس کے نائب صدرZdravka Demeter Bubaloکا کہنا ہے کہ ہمیںاپنے اس پروگرام پر فخر ہے جس نے بہترین ٹیلنٹ کے انتخاب کے روائتی طریقوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...