سفارت خانہ لبنان میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا اہتمام یوم دفاع کے موقع پر کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان عزت مآب جناب آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان کی آزادی اور سالمیت شہیدوں کی عنایت ہے۔ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان کا تحفظ یقینی بنایا گیا آج پاکستان دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے قابل ہوا اور قوم کو متحد‘ منظم اور مضبوط بنانے میں پاکستان کی جمہوری حکومت نے کردار اد کیا پاکستان کی موجودہ حکومت نے اختلافات مٹا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے سفیر پاکستان نے کہاکہ پاکستان نے اپنے قیام کے دن سے لے کر آج تک ایک امن پسند اور بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا بدقسمتی سے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے کبھی بھی پاکسان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا بھارت کی بدمعاشی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر دن بدن بگڑتا جا رہا ہے۔ خطہ میں امن کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے پاکستان نے خطہ میں امن کا قیام اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمیشہ امن کی راہ اپنائی ہے لیکن افسوس بھارت نے ان قراردادوں پر عمل کرنے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دینے کی بجائے پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا سفیر پاکستان نے لبنان میں مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ آج کا دن وطن کی حفاظت کے لئے اسی جذبے کا تجدید عہد کا دن ہے جس نے اپنے سے کئی گناہ طاقتور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کر دی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر پاکستان متحد و منظم ہو کر پاکستان کو مضبوط کریں پاکستان کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں تاکہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنایا جا سکے دریں اثنا سفیر پاکستان نے وزیراعظم پاکستان‘ صدر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنا یا اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے شرکاءکو آگاہ کیا تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پڑھے جس سے خواتین و مرد انتہائی محظوظ ہوئے۔