سرینگر شہید پاکستانی فوجیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ظالمانہ کارروائیوں میں 40کشمیری زخمی

Sep 30, 2016

سرینگر (اے این این+ کے پی آئی) سرینگر میں شہید پاکستانی فوجیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 83 ویں روز بھی حالات کشیدہ ¾ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں40 کشمیری زخمی ¾ جھڑپوں میں آنسو ¾ مرچی گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ¾ ترال میں دو گھنٹوں کی نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ ¾ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ¾ بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائیاں بھی جاری، چادر اور چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال، چھاپہ مار کارروائیوں میں دو درجن سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں مجاہد کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے مسلسل 83 ویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں ۔ مختلف علاقوں میں حریت قیادت کی طرف سے احتجاج کی کال کے دوران سکیورٹی فورسز اور پولیس نے آنسو ¾ مرچی گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا ۔”حاجن چلو“ کال کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس نے پہلے ہی اس علاقے کی سخت ناکہ بندی کی تھی اور اضافی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ کپواڑہ، ہندواڑہ اور پلوامہ میں مزید 28افراد پر سیفٹی ایکٹ عائد کرکے بیرون ریاست منتقل کردیاگیا ¾ متاثرہ افراد میں سرکاری ملازمین ¾ نمبر دار ¾ سر پنچ ¾ ایس پی او اور نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمےر اسمبلی کے رکن عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید کو پولیس نے کشتواڑ کے مضافات میں گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ کی سربراہی میں حریت فورم نے بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے جنگی جنون کو ہوا دینے اور کنٹرول لائن پر بلا جواز اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ یہ خود سنگین مسائل کا پیش خیمہ ہے جس کا تجربہ ماضی میں تین خونریز جنگوں سے بخوبی ہوچکا ہے۔
سرینگر

مزیدخبریں