مشترکہ اجلاس میں سینٹ کی افادیت ختم ہو جاتی ہے‘ ووٹ قومی اسمبلی کے برابر ہونے چاہئیں : رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا، وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ مالی سال کا 35 ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف برقرار ہے، ہمارا جی ایس پلس سٹیٹس برقرار ہے، امریکہ کی برآمدات میں 7 اور بھارتی برآمدات میں 17 فیصد کمی ہوئی، پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ مشاہد اللہ خان نے پیش کی، ایوان میں آڈیٹر جنرل کی سال 2014-15 کی رپورٹیں پیش کی گئیں۔ چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل سٹی کی زمین پر تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔ ایوان میں یوم جمہوریت پر بحث کا آغاز بھی ہو گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وفاقیت، جمہوریت کیلئے نہایت ضروری ہے، ایوان بالا کو مالی اختیارات میں طاقت ملنی چاہیے۔ سینٹ کی افادیت مشترکہ اجلاس میں جا کر ختم ہو جاتی ہے مشترکہ اجلاس میں سینٹ کے ووٹ، قومی اسمبلی کے برابر ہونے چاہئیں۔ سینٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ جمہوریت کے ثمرات عوام تک ابھی تک نہیں پہنچ سکے۔ پارلیمنٹیرینز نے آمروں کے ہاتھوں بہت برداشت کیا۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ کلثوم نواز کو آج کے دن خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کلثوم نواز نے آمروں کے خلاف تحریک کی قیادت کی۔ جاوید ہاشمی نے آمریت میں جیل کاٹی، انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس وقت ملک میں تصادم کی فضا پائی جا رہی ہے حکومت تصادم کی فضا ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
سینٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...