ارکان پارلیمنٹ کو جنگی تیاریوں پر بریفنگ پاک آرمی سب سے سخت جان فوج ہے: آرمی چیف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر+ این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف نے پارلیمنٹرینز کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی ارکان کو سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ارکان کے ساتھ قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ کمیٹی چیئرمین خواجہ سہیل نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، درپیش خطرات اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے بارے میں کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ جنگ اور امن کے دور میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی فوج سب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایبٹ آباد میں فزیکل فٹنس کے فوجی مقابلے ملاحظہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسروں و جوانوں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، فزیکل فٹنس کے اعلیٰ معیار اور جوش و جذبہ کی بدولت یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف قائمہ کمیٹی کو دو گھنٹے کی تفصیلی بریفنگ میں خود بھی موجود رہے۔ جنرل راحیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال پر پوری طرح چوکس ہیں۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہیں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ روابط بڑھانا اور ملکی سکیورٹی پر بریفنگ، دستاویزات دینا چاہتے ہیں تاکہ ارکان پارلیمنٹ بیرون ممالک دوروں پر جائیں تو انہیں اصل حقائق معلوم ہوں ارکان پارلیمنٹ دنیا کا یہ تاثر دور کر سکیں کہ پاکستان دہشت گرد ملک ہے۔ ارکان پارلیمنٹ دنیا کو بتا سکیں پاکستان کے خلاف کون کیسے کام کر رہا ہے۔ کراچی آپریشن ہو یا کومبنگ آپریشنز کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، آپریشنز دہشت گردوں، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں، افراد کے خلاف ہیں، سی پیک کا جو کام ذمے لگا اسے پورا کر دیا اب حکومت نے باقی کام کرنا ہے وزیراعظم اور حکومت نے جہاں تعاون درکار تھا فراہم کیا آپریشن بھرپور سیاسی حمایت کے باعث کامیاب ہوا۔ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد باقی کام حکومتوں کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...