پسرور (نامہ نگار) نوجوان کانگو وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ گاﺅں سلاہن کے میں کاشتکار سجاد احمد ملک کا نوجوان بیٹا شیراز احمد مبینہ طورپر کانگر وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گیا۔ شیراز احمد کو 5 دن قبل بخارہوا تھا جس پر اسے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ لے جایاگیا جہاں اسے شیخ زید ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گیا۔ متوی شہزاد احمد کی عمر 18 سال تھی۔ اسے نمازجنازہ کے بعد گاﺅں کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
کانگو وائرس