فلاڈیلفیا: بیٹے سمیت 2 بچوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص پولیس فائرنگ میں مارا گیا

Sep 30, 2016

فلاڈیلفیا (رائٹرز) امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ایک شخص نے اپنے بیٹے سمیت 2 بچوں کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ اپنی بیٹی اور دو دیگر خواتین پر بھی حملہ کرنے کے بعد پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ اس شخص نے پہلے اپنے 8 سالہ بیٹے کے گلے پر چاقو چلایا پھر اس کے 13 سالہ دوست پر چاقو کے وار کئے۔ پھر اپنی 15 سالہ بیٹی پر بھی حملہ کیا۔ بعدازاں کچھ دور جا کر ایک گھر میں گھس کر 2 خواتین پر حملہ کیا۔ فون پر اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی۔ 2 لڑکے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
فلاڈیلفیا

مزیدخبریں