مانچسٹر+لندن(نمائندہ خصوصی +صباح نیوز)ایم کیوایم لندن کے رہنماوں نے کراچی سٹی کونسل میں بانی متحدہ کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کو ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل، مصطفٰی عزیزآبادی ، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے ایک بیان میں کہا کہ کئی رہنماوں نے حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی لیکن ان کے خلاف کوئی طوفان کھڑا نہیں ہوا۔ عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرایا اور نشریات بند کرائیں لیکن ان کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ایم کیوایم لندن کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ کارکنوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بانی متحدہ کے خلاف قرارداد لانا قابل مذمت ہے۔
متحدہ لندن