لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ قیادت کے فیصلوں کی بدولت قومی کھیل کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ قومی سطح کے مقابلوں کی تعداد بڑھنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا اور غیرملکی دوروں سے ہاکی پلئیرز کے تجربے میں اضافہ ہو گا اب تین سال کے بعد خواتین ہاکی ٹیم بھی بیرون ملک دورے پر گئی ہے اس فیصلے سے خواتین پلئیرز کو بھی تحریک ملی ہے۔