لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچ کیلئے آج تمام راستے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی طرف جائیں گے ۔ شارجہ میں یہ 225واں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی دھڑا دھڑ فروخت جاری ہے ۔شارجہ سٹیڈیم کے جنرل منیجر مظہر خان نے بتایا کہ جمعہ کے دن یہاں چھٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آئے گی ۔امید ہے آج سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا۔ٹکٹوں کی فروخت کیلئے مختلف جگہوں کو مخصوص کر دیا گیا ہے۔
آج تما م راستے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی طرف جائیں گے
Sep 30, 2016