لندن(سپورٹس ڈیسک ) ا نگلینڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن اور بلے باز مارک ووڈ انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔اینڈرسن نے آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ ماہ پاکستان کیخلاف کھیلا تھا جب وہ کندھے کی انجری سے نجات پاکر واپس آئے تھے ۔مارک ووڈ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں۔ٹیسٹ سکواڈ کیلئے جیک بیل کو طلب کرلیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ انگلینڈ نے اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے ۔انگلش ٹیم آئندہ منگل کو دورہ کیلئے روانہ ہوگی اور پہلا ون ڈے میچ سات اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔