چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے رویئے کے باعث اسے پیغام دینا ضروری ہے۔ سن لو مودی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے جارحیت مسلط کی گئی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کی وجہ سے تحریک انصاف طاقت بنی لاہور ہی میں پاکستان کا فیصلہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ سے لاہور نکل گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ میں کوئی قیمے کے نان نہیں بانٹ رہا۔