امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے دیا

 ٹرمپ کی حرکتوں پر امریکی اخبار کا غیر معمولی اقدام سامنے آیا ہے۔ 34 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دے دیا۔ امریکی اخبار’یو ایس اے ٹوڈے‘ نے پہلی بار امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی رائے پیش کی ہے،اخبار کے ادارتی بورڈ نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے لئے نا اہل قرار دے دیا،اخبار نے یہ وضاحت بھی کی کہ اداریہ کا مقصد ہیلری کلنٹن کی حمایت نہ سمجھا جائے۔ اخبار اپنے اداریئے میں لکھتا ہے کہ ادارتی بورڈ نے اہم معاملات میں رائے کا اظہار کیا ہے لیکن قارئین کے لئے معاملات کو اس انداز میں پیش نہیں کیا کہ ان کےلئے بہترین انتخاب کیا ہے، اخبار لکھتا ہے کہ ہرصدارتی انتخابی دوڑ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے،ہم ہر 4 سال بعد اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہیں ،اس سال دو الگ نظریات رکھنے والی بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہے ،اس سال ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ، جنہیں اخبار کا ادارتی بورڈ متفقہ طور پر صدارت کے لئے نااہل قرار دیتا ہے۔پندرہ ماہ قبل صدارتی امیدوار کے اعلان سے لے کر پہلے صدارتی مباحثے تک،ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مضبوط مزاج کے مالک نہیں ہیں ،ان میں تحمل،معلومات اور دیانت داری کی کمی ہے جو خصوصیات امریکی صدر میں ہونا ضروری ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کمانڈر ان چیف کے عہدے کے قابل نہیں ،وہ گمراہ ،خارجہ پالیسی سے نابلد، متعصب، لاپروا، بدمزاج ، جھوٹے اور شاہانہ معیار زندگی گذارنے والے شخص ہیں،یہ ان کی بے حسی ہے یا جہالت ،ٹرمپ نے اس بنیادی عہد کی خلاف ورزی کی جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک تمام امریکی صدور نے کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن