درست سیاسی وقت آنے سے قبل پاکستان نہیں جاﺅں گا: مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ درست سیاسی وقت آنے سے پہلے پاکستان واپس نہیں جاو¿ں گا، ملک میں باریاں ختم کرنے کےلئے تیسری قوت آنی چاہیے،عمران خان اکیلے تبدیلی لانے میں ناکام رہے،وہ ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملائیں تو تبدیلی آسکتی ہے ،ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے میں اس کی قیادت نہیں سنبھالوں گا،12مئی کے واقعہ میں وسیم اخترکے ملوث ہونے کا علم نہیں ،میں نے کسی کو چیف جسٹس کو کراچی آنے سے روکنے کا حکم نہیں دیا تھا، پرویز الہی کا یہ بیان بھی جھوٹا ہے کہ میں نے انہیں افتخار چوہدری کو لاہور میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کا کہا تھا،ڈانس کوئی مسئلہ نہیں ،میری کمر میں تکلیف ہے، لیکن ایسی بات نہیں کہ میں چل پھر نہیں سکتا۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف آجکل امریکہ میں ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کرتی رہی جس میں وہ اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کر رہے ہیں(یہ بفلو نیویارک میں صہبا مشرف کی بھانجی کی شادی کی تقریب تھی)۔امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر، فورٹ واشنگٹن میں اے پی ایم ایل کے ایک رکن عدیل شاہ کے گھر پر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں مشرف نے کہا کہ میری کمر میں تکلیف ہے، لیکن ایسی بات نہیں کہ میں چل پھر نہیں سکتا۔ مجھے ایک میڈیکل پرابلم ہے۔ میری ریڑھ کی ہڈی میں ایک بہت پرانا ہیئرلائین فریکچر ہے، جسے ٹھیک کرنا ہے کیونکہ مستقبل میں اس کے بہت برے اثرات ہو سکتے ہیں اور مجھے اسی کا علاج کروانا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے ان کا نام اِی سی ایل سے نکالا گیا، جس کے بعد وہ ملک سے باہر آئے۔

ای پیپر دی نیشن