شرجیل خان کی سزا کے خلاف اپیل جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر سماعت کرےنگے

Sep 30, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے ایک رکنی ایجوڈیکٹر کا تقرر کر دیا ہے۔ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر اپیل کی سماعت کرینگے جس کی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ شرجیل خان نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے پانچ سال پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکلا کی جانب سے سزا میں اضافے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
کیس کی سماعت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق جسٹس (ر) فقیر حسین اگلے ہفتے اجلاس بلا کر سماعت کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

مزیدخبریں