ووہان(آئی این پی)ووہان ویمنز ٹینس میں ثانیہ مرزا اور پینگ شوئی کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ووہان ویمنز ٹینس کے ویمنز ڈبلز میں تھرڈ سیڈ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اوران کی چینی پارٹنر پینگ شوئی کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ ٹاپ سیڈ چائنیز تائپے کی چان یونگ جین اورسوئس پلیئر مارٹینا ہنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ثانیہ مرزا اور پینگ شوئی کو مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ان کی فتح کا اسکور7-6(7/5)، 6-4 رہا۔