راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) شہر اورکینٹ میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور آپ کے 72 جانثار ساتھیوں کو نذرانے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکربلا کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی اور ظلم اور اور فسق وفجور کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے والوںکو ولولہ تازہ بخشتی رہے گی‘ امام عالی مقام نے میدان کربلا میں جام شہادت نوشی کرکے اہل حق کو باطل کے خلاف جدوجہد اورقربانی کا درس دیا جو تاقیامت مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے علماءاکرام نے محرم الحرام کے دوران امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھن کی تلقین کی۔