بوریوالا: مرد سے مرد کے نکاح میں جعل سازی بے نقاب، بلدیہ ریکارڈ میں دلہن کی جگہ والد کا نام درج، کارروائی کرونگا: رجسٹرار

بورے والا(نامہ نگار)مرد کا مرد سے نکاح،بلدیہ کے ریکارڈ سے جعل سازی بے نقاب ہو گئی،جعل سازی سے نکاح نامہ کی پرت تیار کر کے دلہن کی جگہ اسکے والد کا نام درج کردیا۔ بعض اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ طارق محمود نامی شخص نے عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ 10مئی 2013کو نواحی گائوں 445ای بی میں ایک ایسے جوڑے کا نکاح رجسٹر ہوا جو کہ دونوں ہی مرد ہیں۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر محمد دین سکنہ ایف بلاک کا نکاح 445/ ای بی کے ذوالفقار احمد نامی نوجوان سے پڑھایا گیا ہے جو کہ شرعی طور پر ایک سنگین جرم ہے جبکہ ہیجان پیدا کرنے والی اس خبر کی تصدیق کیلئے جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر محمد دین کے بیٹے لیاقت علی کا نکاح ذوالفقار احمد نامی شخص کی بیٹی آمنہ بی بی سے ہوا جسے جعلسازی کرتے ہوئے طارق نامی درخواست گزار نے نکاح رجسٹر ار کو بلیک میل کرنے کیلئے اس شادی کی ایک جعلی پرت تیار کی، نکاح رجسٹرار لیاقت علی نے بتایا کہ وہ اس جعلساز گروپ کیخلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...