کرپشن الزامات ،ویتنام میں تیل کے سرکاری ادارے کے سابق سربراہ کو سزائے موت کا حکم

ہنوئی (آئی این پی) ویتنام میں عدالت نے تیل کے سرکاری ادارے کے سابق سربراہ کو کرپشن کے الزامات پر سزائے موت سنادی ۔ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک ملکی عدالت نے پیٹرو ویتنام کے سابق سربراہ نگوین شوان سون (Nguyen Xuan Son) کو کرپشن کے الزامات میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ 

سون اس ادارے کے سربراہ سن 2014 سے سن 2015 تک رہے تھے۔ ان پر 13.6 ملین ڈالر چرانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں پیٹرو ویتنام کے جزوی ملکیتی حقوق کے مالک اوشن بینک کے سابق سربراہ ہا وان تھام (Ha Van Tham) کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تھام پر الزام ہے کہ ان کے غلط احکامات کی وجہ سے بینک کو 70 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔ عدالت میں دونوں سابق اعلی اہلکاروں نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...