مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وادی نیلم میں کٹن جگران روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں پرویز، شبیر اور فرید شامل ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ایم ڈی ایس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔