وفاقی وزراتوں محکموں کو وزیر اعظم اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کیساتھ رابطے نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)و فاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں کوخفیہ ا داروں سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔وزیراعظم آفس سے جاری حکم نا مے کے مطابق سول بیوروکریسی کی جانچ پڑتال کو کنٹرول کرنے کے لئے خفیہ ادارے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کرسکیں گے۔اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف مختلف وزارتوں سے وزیراعظم آفس کی اجازت کے بغیر خفیہ اداروں کے ریکارڈ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ خفیہ اداروں کو بھی براہ راست وزارتوں اورمحکموں کو معلومات و ریکارڈ دینے سے روک دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن