حسین، حسن، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری کے سمن جاتی امرا میں وصول کرا دیئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے شریف خاندان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سمن جاتی امرا کی تعمیل کروا دی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیکرٹری قمر زمان سے سمن کی تعمیل کروائی گئی۔ نیب کی 6رکنی ٹیم گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچی اور مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نوا زاور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سمن وصول کرائے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق ان افراد کے سمن لندن میں بھی وصول کروائے گئے ہیں اور اب جاتی امرا میں بھی کاپیاں وصول کرائی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...