لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کے نئے قائم کردہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز متوقع ہے۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی 9 اکتوبر میں آکلینڈ میں ایک میٹنگ بھی اٹینڈ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی پر معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر کیس بھی کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بارہا بھارتی بورڈ سے ایم او یو پر عمل کرنے کو کہا، تاہم بھارتی بورڈ اس حوالے سے تذبذب کا شکار رہا۔پاکستان میں کرکٹ کے کامیاب انعقاد سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ شائقین آئندہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچز دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019ءمیںکرکٹ سیریز کا امکان
Sep 30, 2017