لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔چین میں ہونیوالے ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے پارٹنر جوناتھن ایلرچ کے ہمراہ میکسیکن پلیئر سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور سپین کے البرٹ راموس وینولاس کو ہرایا تھا۔
چینگڈو ٹینس، اعصام الحق نے ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی
Sep 30, 2017