قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ مسترد، اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی حمایت نہیں کرینگے: آفتاب شیرپاﺅ

Sep 30, 2017

چارسدہ( نامہ نگار) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو¿ نے قبل از ا وقت نتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیئے اور کہا ہے کہ اداروں کو آپس میں لڑانے سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف لانے کیکوششیں اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے اور ہم کسی بھی صورت اس کی حماےت نہیں کریں گے اور کہا کہ صوبائی حکومت ڈینگی کے تدارک میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اُنہوں نے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی فاٹا کے صوبہ میں ضم کرکے دَم لیں گے اور اس سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اُنہوں نے پاک افغان جاری باہمی بات چیت کو خوش آئند قرار دےتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے یونین کونسل ڈھکی تحصیل تنگی میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے ایم پی اے خالد خان مہمند ،حامد خان ترنگزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آفتاب احمد خان شیرپاو¿ نے پارٹی کارکنوں کو 17 اکتوبر کو پارٹی کی یوم تاسیس اور 2018 ءکے عام انتخابات کےلئے بھرپور تیاریاں شروع کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران علاقے میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور کہا کہ حکومت میں ہو یا نہ ہو خدمت اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی نمائندہ اور مو¿ثر آواز بن چکی ہے اور پختونوں اور فاٹا کے حقوق کے حصول اور اُن کے فلاح و بہبود کےلئے تمام رُکاوٹوں کو دور کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پختون قوم نے ملک کے تحفظ اور استحکام کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن مرکز اُسے نظر انداز کررہے ہیں اور دانستہ طور پر پختونوں کو اس کا صلہ نہیں دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف اور جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کےلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اسلئے فاٹا کو فوری طور پر صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنا ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں