جبر(نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءچوہدری جاویدکوثر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی یوسی اسلام پورہ کے صدر خواجہ محمد الیاس کو سیاسی بناءپر گرفتار کرانا مخالفین کی بزدلانہ سازش ہے ہم باخوبی سمجھتے ہیں خواجہ محمد الیاس کو سیاسی بناءپر گرفتار کروا کہ ان کی سیاسی کو ساکھ کو خراب کرنا ہے لیکن ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گئے انہوںنے کہا پولیس چوکی قاضیاں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اسے فی الفور ختم کر دینا چاہئے انہوںنے کہا ہم سی پی او راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صا ف شفاف خواجہ الیاس کے متعلق انکوائری کرائیں اور سب انسپکٹر نذیر کو معطل کیا جائے انہوںنے کہا ہمارے مطالبات نہ پورے ہوئے توہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے انہوںنے کہا ہم احتجاج کرنے کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لیں ۔