لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راونڈ مکمل ہو گیا۔ واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، نیشنل بنک، ایچ بی ایل اور لاہور وائٹس کی ٹیموں نے حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسلام آباد ریجن کو 360 رنز سے مات دی۔ 361 رنز کے کے حصول کےلیے اسلام آباد ریجن ٹیم 97 پر ڈھیر ہو گئی۔ ضیاءالحق نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیشنل بنکنے فیصل آباد ریجن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل بنک کے حسن رضا نے 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایچ بی ایل نے فاٹا کےخلاف 335 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ عبدالرحمان نے سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ لاہور وائٹس نے پی ٹی وی کو 273 رنز سے ہرایا۔ اس میچ میں پی ٹی وی نے 466 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے 98 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ پوری ٹیم 192 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ عرفان جونیئر نے چار، عمید نے تین جبکہ عدنان رسول نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔