لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ایل سی سی اے زون ای کے کرکٹر کی خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔غلام حیدر نامی کرکٹر جو خود کو ایل سی سی اے زون ای کا فاسٹ باﺅلر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے دوستوںکے ہمراہ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے باہر پہنچا جہاں عہدیداروں کے روئیے سے دلبرداشتہ ہو کر جیسے ہی اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کشی کی کوشش کی تو ساتھیوں نے اس کی کوشش ناکام بنا دی ۔ غلام حیدر عباس نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس سے زیادتی کی گئی تو وہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دفتر کے باہر خود کو آگ لگا لے گا اور اس کے قتل کی ذمہ داری ایل سی سی اے زون ای کے عہدیداروں پر عائد ہوگی ۔کرکٹرکا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے ،عہدیداروں نے وعد ہ کیا تھا کہ وہ اسے فرسٹ کلاس کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے لیکن میں جب بھی انہیں ان کا وعدہ یاد کرواتا رہا تو رشوت کا مطالبہ سامنے آتا رہا ۔ غریب آدمی کہاں سے پیسے دے ۔
ایل سی سی اے زون ای کے کرکٹر کی خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Sep 30, 2017