نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکا آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

واہ کینٹ(نیوز ڈیسک )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری انیسویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءبشمول سینیٹر مس روبینہ خالد، سینیٹرچوہدری تنویر خان، مس آسیہ ناز تنولی ایم این اے ،مسٹر امجد علی خان ایم این اے، مسٹر محبوب عالم ایم این اے،مسٹر شہریار ملک ایم پی اے، مسٹرمنان خان ایم پی اے ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سےنئر فوجی افسران پر مشتمل 69رکنی وفدنے میجر جنرل محمد سمریز سالک ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹیجک سٹڈیز ریسرچ انالیسز کی قیادت میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹس نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں شرکاءکو بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز وطن عزیز کا ایک دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے جو مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداوار دنیا کے 40سے زائد ممالک کو برآمد کرتے ہوئے ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈنے شرکاءکے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاءنے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور معزز اراکین وفد نے ڈسپلے روم میں دفاعی مصنوعات دیکھنے کے بعد پی او ایف کی چند پیداواری یونٹس کا دورہ کیا اور اسلحہ و گولہ بارود کی تیاری کے مراحل دیکھے۔ 

ای پیپر دی نیشن