خواجہ آصف نے امریکی پالیسی میکرز کو آئینہ دکھا دیا‘ سعد رفیق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں۔خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرزکو ان کی سرزمین پر آئینہدکھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا دوسروں کو ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، غیر ملکی فنڈزپرپلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو دوسروں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردار کلیدی ہے،پاکستانی قوم اور سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید ناانصافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن