اسلام آباد(نامہ نگار) اکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیونے کہا ہے کہ پاکستانی ادب کے یوکرائن اور یوکرائنی زبان کے پاکستانی زبان میں تراجم کےے جائیں گے۔ یہ بات انہوںنے پاکستان میں یوکرائن ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آفمشن واصل ایواشکو سے ملاقات میں کہی اور باہمی امور پرتبادلہ ¿ خیال کیا۔ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے کہا کہ پاکستانی ادب کو یوکرائنی زبان میں ترجمہ کیا جانا چاہےے اس سے ادبی سطح پر روابط مستحکم ہوں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان ، یوکرائن کے ادبی تراجم شائع کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ادبی وفودکے تبادلے بھی ہونے چاہےے۔ یوکرائن ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن واصل ایواشکونے کہا کہ اکادمی پاکستانی شعراءکی شاعری فراہم کرے تو اس کے تراجم شائع کےے جائیں گے۔
اکادمی ادبیات یوکرائن کے ادبی تراجم شائع کریگی‘ قاسم بگھیو
Sep 30, 2017