”شہباز شریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی ہے“ جرمن کمپنی کے نائب صدر کا خراج تحسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) 1263میگاواٹ کا پنجاب پاور پلانٹ لگانے کے معاہدے کی تقریب سے جرمنی کی معروف بین الاقوامی کمپنی سیمنز کے ایگزیکٹو نائب صدر جین کلاڈ نصر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لیڈرشپ اور کام کرنے کی رفتار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے جس طرح منصوبوں پر کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ صوبہ پنجاب کو ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن کرنا شہباز شریف کا کریڈٹ ہے اور وہ جس سپیڈ سے کام کرتے ہیں وہ بلا شبہ ایک غیر معمولی رفتار ہے۔ شہباز شریف رفتار کے ساتھ معیار پر بھی پوری توجہ دیتے ہیں اور منصوبوںپر انتہائی تیزی سے عملدرآمد کراتے ہیں۔
جرمن عہدیدار

ای پیپر دی نیشن