لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ قوم محرم الحرام کے مہینے میں پُرامن رہیں اور اتحاد و یگانگت کا ثبوت دیں، معاشرے میں بھائی چارے ، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ ایک بہترین اپوزیشن لیڈر ثابت ہوئے ہیں تحریک انصاف جمہوری نظام کو خراب کرنے سے گریز کرے اور سیاسی رواداری سیکھے مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عدالتی مفرور چور مچائے شور کا پراپیگنڈہ اور الزام تراشی کر کے حقائق نہیں چھپا سکتا ڈکٹیٹر کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لایا جائے، حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ (ن) لےگ کی حکومت عوام پر کسی بھی بڑے عذاب سے کم نہیں ہیں، محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ فرد جرم لگنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اخلاقی طور پر اتنے بڑے اہم عہدے پر فائز رہنے کے قابل نہیں رہے، افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمران ٹولہ ملک کو دےمک کی طرح چاٹ رہا ہے ،غرےب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہےں۔